کشمیر کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کو خدمت کا موقع دیا تو (ن) لیگی حکومت آزاد کشمیر میں انفراسٹرکچر ،صحت ،انرجی اور تعلیم جیسے شعبوں میں اصلاحات لا کر آزاد کشمیر کو پاکستان کے ترقی یافتہ شہروں کے برابر لانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی‘مسلم لیگ (ن) کی حکومت ایک ترقی یافتہ، خوشحال اور روشن آزاد کشمیر کی بنیاد رکھے گی

و زیر اعظم میاں محمد نوا زشریف کی آزاد کشمیر کے سابق صدر اور و زیر اعظم سردار سکندر حیات خان سے بات چیت

منگل 22 مارچ 2016 15:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء) و زیر اعظم میاں محمد نوا زشریف نے کہا ہے کہ کشمیر کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کو خدمت کا موقع دیا تو مسلم لیگ(ن) کی حکومت آزاد کشمیر میں انفراسٹرکچر ،صحت ،انرجی اور تعلیم جیسے شعبوں میں اصلاحات لا کر آزاد کشمیر کو پاکستان کے ترقی یافتہ شہروں کے برابر لانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی‘مسلم لیگ (ن) کی حکومت ایک ترقی یافتہ، خوشحال اور روشن آزاد کشمیر کی بنیاد رکھے گی۔

وہ پیر کو یہاں آزاد کشمیر کے سابق صدر اور و زیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر سردار سکندر حیات خان کی بات چیت کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے آزاد کشمیر کے سابق صدر اور و زیر اعظم سردار سکندر حیات خان نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

حکومتی ترجمان کے مطابق وزیراعظم ہاوٴس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نوازشریف نے سردارسکندرحیات سے آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات اور پارٹی کے تنظیمی امور سے متعلق بات چیت کی۔

وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ اگر کشمیر کے عوام نے مسلم لیگ ن کو خدمت کرنے کا موقع دیا تو مسلم لیگ (ن) کی حکومت آزاد کشمیر میں انفراسٹرکچر ،صحت ،انرجی اور تعلیم جیسے شعبوں میں اصلاحات لا کر آزاد کشمیر کو پاکستان کے ترقی یافتہ شہروں کے برابر لانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ایک ترقی یافتہ، خوشحال اور روشن آزاد کشمیر کی بنیاد رکھے گی۔ سردار سکندر حیات خان نے وزیر اعظم نواز شریف سے کہا کہ کشمیری عوام کا جوش و خروش دیکھ کر وہ کہہ سکتے ہیں کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں واضح اکثریت حاصل کرے گی۔