سیاسی جماعت کا انتہائی مطلوب ملزم سعید بھرم متحدہ عرب امارات سے کراچی منتقل

ملزم پر دبئی ، جنوبی افریقہ سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی ٹیمیں چلانے کا الزام ہے

منگل 22 مارچ 2016 14:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 مارچ۔2016ء) سیکیورٹی اداروں نے سیاسی جماعت کے انتہائی مطلوب ملزم سعید بھرم کو متحدہ عرب امارات سے کراچی منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات سے گرفتار سیاسی جماعت کے مطلوب ملزم سعید عرف بھرم کو سیکیورٹی اداروں نے کراچی منتقل کیاگیا جہاں ایئرپورٹ پر موجودحساس ادارے کے اہلکار سعید بھرم کو ساتھ لے گئے۔

(جاری ہے)

سعید بھرم پر دبئی اور جنوبی افریقہ سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی ٹیمیں چلانے کا الزام ہے،سیاسی جماعت کے گرفتار ملزمان سعید بھرم کے بارے میں سکیورٹی اداروں کو تفصیلات فراہم کی تھیں۔سعید بھرم کو ایک ہفتے قبل دبئی سے گرفتار کیا گیا تھا،3 دن قبل اس کے بھائی عارفین کو بھی زمینوں پر قبضے اور ناجائز تعمیرات کے سلسلے میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔دوسری طرف حساس اداروں نے کیماڑی میں کارروائی کرکے سیاسی جماعت کے رہنماء کو گرفتار کرلیا،دلاور شاہ پی ایس 89 کا صوبائی اسمبلی کا امیدوار تھا ،گرفتاری عزیر بلوچ کی نشاندہی دہی پر عمل میں آئی ہے ،دلاور شاہ پر گینگ وار کی سہولت کار ہونے کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :