فلم کی کہانی میرے ذہن میں ہے،سکرپٹ بھی لکھ رہی ہوں،ٹوئنکل کھنہ

منگل 22 مارچ 2016 14:03

فلم کی کہانی میرے ذہن میں ہے،سکرپٹ بھی لکھ رہی ہوں،ٹوئنکل کھنہ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 مارچ۔2016ء) بالی ووڈ کی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کا کہنا ہے کہ فلم کے لیے کہانی ذہن میں ہے۔اپنے ایک انٹر ویو میں ٹوئنکل کھنہ کاکہنا تھا کہ بہت جلد ایک فلم بنانے جا رہی ہوں جس کی کہانی میرے ذہن میں ہے اور میں اس کی تیاری کر رہی ہوں۔انھوں نے کہا کہ میں سکرپٹ لکھ رہی ہوں اور میرے ذہن میں پلاٹ ہے،میں نے کتاب لکھی ہے اور میں فلم کی کہانی بھی لکھ سکتی ہوں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ فلم کے لیے کہانی لکھنا کوئی آسان کام نہیں ہے،میں رومان پسند نہیں بلکہ حقیقت پسند ہوں،میں حقیقی زندگی میں رومان پرور نہیں بلکہ حد درجہ پریکٹیکل ہوں،میں خیالوں کی دنیا میں نہیں بلکہ حقیقت پسندانہ رویے کی قائل ہیں۔ٹوئنکل کھنہ کے شوہر اکشے کمار کی رومانوری طبیعت کے متعلق پوچھے گئے سوال پر کچھ لمحے خاموشی اختیار کرنے کے بعد کہا کہ یہ ٹھیک ہے کہ وہ بہت زیادہ رومینٹک ہے۔

متعلقہ عنوان :