بھارتی ارب پتی تاجر سجن جندال بھائی کی مقروض کمپنی سے پاور پلانٹ خریدیں گے

منگل 22 مارچ 2016 13:53

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 مارچ۔2016ء) بھارتی ارب پتی تاجر سجن جندال اپنے بھائی کی مقروض کمپنی سے کوئلے سے چلنے والا ایک ہزار میگاواٹ پیداواری استعداد کا حامل پاور پلانٹ خریدیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ سجن جندال کی کمپنی جے ایس ڈبلیو انرجی ان کے بھائی کی قرض میں ڈوبی کمپنی جندال اسٹیل اینڈ پاور سے 78 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا معاہدہ جلد کرنے والی ہے۔ذرائع کے مطابق اس معاہدے کا اعلان بدھ تک متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :