چارسدہ کے علاقے تنگی سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

ملزم کا تعلق کالعد م تحریک طالبان کے مہمند ایجنسی گروپ سے ہے

منگل 22 مارچ 2016 13:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 مارچ۔2016ء) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) مردان ڈویژن نے چارسدہ کے علاقے تنگی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیاہے ، ملزم کا تعلق کالعد م تحریک طالبان کے مہمند ایجنسی گروپ سے ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ٹی ڈی کے مردان ڈویژن نے خفیہ معلومات پر چارسدہ کے نواحی علاقے تنگی میں ایک گھر میں کاررائی کر کے اسحق عرف یوسف نامی دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے ، ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں ،سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ،ملزم نے 2001میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے مہمند ایجنسی گروپ شمولیت اختیار کی تھی اور افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی ، ملزم پر دہشت گردی ،بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں سہولت کاری کا بھی الزام ہے ، ملزم کو تفیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں تفیش کا عمل جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :