فیصل آباد، کماد کی فصل میں رتا روگ اور کانگیاری جیسی مہلک بیماریوں کا انکشاف،کسانوں نے پودے کاٹ کر جلا دیئے

منگل 22 مارچ 2016 13:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 مارچ۔2016ء) کسان کماد کی فصل میں رتا روگ اور کانگیاری جیسی مہلک بیماریوں کے انکشاف پر فوری پودے کاٹ کر جلا دیں ،کماد کے صحت مند حصول کے لیے کھیتوں میں کام کرنے والے کاشتکار اپنے ہاتھ صابن سے دھوئیں اور کماد کی کٹائی میں استعمال ہونے والے اوزاروں کو سپرٹ یا ڈیٹول لگائیں یا انہیں آگ میں گرم کریں۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق حافظ ولائت علی خاں ماہر امراض کماد ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد نے کاشتکاروں کو ہدیات کی ہے کہ وہ رتا روگ اور کانگیاری جیسی مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے لیے بہاریہ کماد کی کاشت کے دوران صرف محکمہ کی منظور شدہ اور ترقی دادہ اقسام ہی کاشت کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ بیج ہمیشہ لیرا اور صحت مند فصل سے حاصل کریں اور بیج کی تیاری کے دوران کمزور اور بیمار سمے نکال دیں ۔ بیج کو کھیلیوں میں رکھنے کے بعد تھائیوفینیٹ میتھائل زہر بحساب 2.5گرام فی لیٹر پانی میں ملا کر سپرے کریں اور بیماری سے متاثرہ کھیت میں بہاریہ کماد کی فصل ہرگز کاشت نہ کریں

متعلقہ عنوان :