23مارچ 1940ء کو قرار داد پاکستان کے نتیجے میں آج ہم ایک باعزت اور آزاد زندگی بسر کر رہے ہیں‘ ردا عاصم

منگل 22 مارچ 2016 13:26

23مارچ 1940ء کو قرار داد پاکستان کے نتیجے میں آج ہم ایک باعزت اور آزاد ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 مارچ۔2016ء) اداکارہ ردا عاصم نے کہا ہے کہ 23مارچ ہماری قومی تاریخ کا سنہری دن ہے جس کو ہمیں ایک زندہ قوم کی طرح اس انداز میں منانا چاہیے کہ نئی نسل کو 23مارچ 1940ء قرار داد پاکستان کی اہمیت کا احساس ہو سکے ، میرے نزدیک 23مارچ 1940ء کو پاکستان نے اپنے قیام کی طرف عملی قدم رکھا تھا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فنکاروں سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کو اپنی صفوں میں بے مثال اتحاد کی فضاء کو پروان چڑھانا ہوگا ۔

ہم نے تاریخ سے علم حاصل کیا کہ پاکستان کی آزادی اور حصول کے لئے ہمارے بزرگوں نے جو لازوال قربانیاں دی ہیں ہمیں دل و جان سے ان کی قدر کرنی چاہیے ۔ ردا عاصم نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم سب بحیثیت ایک قوم بن کر اپنے پیارے ملک کو دنیا میں کامیاب فلاحی اور ترقی یافتہ ممالک میں شامل کرنے کے لئے اپنے اپنے حصے کے مطابق ایمانداری سے اپنا کردار ادا کریں ۔ خدا کا شکر ہے کہ 23مارچ 1940ء کو قرار داد پاکستان کے نتیجے میں آج ہم ایک باعزت اور آزاد زندگی بسر کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :