شوبز کی دنیا میں 35سال کا عرصہ گزر چکا ،آج بھی میں سیکھنے کی جدوجہد میں مصروف ہوں ‘ صباء حمید

منگل 22 مارچ 2016 13:23

شوبز کی دنیا میں 35سال کا عرصہ گزر چکا ،آج بھی میں سیکھنے کی جدوجہد میں ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 مارچ۔2016ء) سینئر اداکارہ صباء حمید نے کہا ہے کہ کامیڈی اداکاری زیادہ اچھی لگتی ہے ، شوبز کی دنیا میں 35سال کا عرصہ گزر چکا ہے اور آج بھی میں سیکھنے کی جدوجہد میں مصروف ہوں ، ٹی وی پر سنجیدہ اور مزاحیہ اداکاری کی ہے مگر ذاتی طور پر مجھے کامیڈی کرنا اچھا لگتا ہے ،کامیڈی کرنا مشکل کام ہے مگر تھیٹر پر کیے کام نے میری بھرپور سپورٹ کی ۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تھیٹر سے جو اداکار سیکھتا ہے پھر اس کے لیے ٹی وی پر کام کرنا زیادہ مشکل نہیں ہوتا ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شوہر سیاستدانوں سے بھی زیادہ جھوٹ بولتے ہیں ۔ صباء حمید نے کہاکہ ٹی وی پر مجھے اداکار نعمان اعجاز کے ساتھ اداکاری کرنا اچھا لگتا ہے ۔ فواد خان ایک بڑا اداکار ہے جس نے بالی ووڈ میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے۔ میں نے کبھی بھی فلم کو برا نہیں کہا ، میں نے 2005ء میں ہدایتکار جاوید فاضل کی فلم ” ایک دن لوٹ کر آؤں گا “ میں پہلی مرتبہ فلم میں کام کیا تھا ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری بیٹی اتنی اچھی گلوکارہ ہے اس کا علم مجھے اس وقت ہوا جب اسکا گانا جگنی ریلیز ہوا ۔

متعلقہ عنوان :