پاک بھارت میچ کے آغاز پر غلط قومی ترانہ پڑھنے پر گلوکار شفقت امانت علی کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ

شفقت امانت علی نے بھارت میں غلط قومی ترانہ پڑھ کر پاکستان کے 22کروڑ عوام کی توہین کی ،سزا کے مستحق ہیں ‘ موسیٰ خان

منگل 22 مارچ 2016 13:23

پاک بھارت میچ کے آغاز پر غلط قومی ترانہ پڑھنے پر گلوکار شفقت امانت علی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 مارچ۔2016ء) ریوریشن پروڈکشن کے ڈائریکٹر و اداکار موسیٰ خان نے پاک بھارت میچ کے آغاز پر غلط قومی ترانہ پڑھنے پر گلوکار شفقت امانت علی کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلوکار شفقت امانت علی نے 19مارچ کو کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹیموں کے درمیان میچ سے قبل قومی ترانہ غلط پڑھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے خلاف بھرپور مہم شروع کر دی گئی جبکہ شفقت امانت علی نے اپنی غلطی پر معافی بھی مانگی تاہم اداکار موسیٰ خان نے گلوکار شفقت امانت علی کے خلاف بھارت میں غلط قومی ترانہ پڑھنے پر عدالت میں جانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ ایک دو روز میں اپنے وکلاء کے ساتھ شفقت امانت علی کے خلاف کیس دائر کریں گے ۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے موسیٰ خان کا کہنا تھا کہ شفقت امانت علی نے بھارت میں غلط قومی ترانہ پڑھ کر پاکستان کے 22کروڑ عوام کی توہین کی ہے جس پر وہ سزا کے مستحق ہیں اور ان لوگوں کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے جنہوں نے شفقت امانت علی کو اتنی اہم تقریب میں قومی ترانے کے لئے منتخب کیا ۔ شفقت امانت علی نے قومی ٹیم کی ہار سے زیادہ قوم کو رسوا کیا ہے ۔