ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی ناکامی تاجروں کا ایف بی آر پر عدم اعتماد اور تحفظات ہیں‘خادم حسین

منگل 22 مارچ 2016 12:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 مارچ۔2016ء) فیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر وایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس خادم حسین نے کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی ناکامی سے سبق سیکھا جائے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی ناکامی تاجروں کا ایف بی آر پر عدم اعتماداور تحفظات ہیں،پالیسی سازی سے قبل چھوٹے تاجروں کے مسائل سمجھے جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے نان فائلر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے جنوری میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کیا اس کی ڈیڈ لائن میں 6بار توسیع کے باوجود مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے جاسکے کیونکہ تاجروں کی بڑی تعداد کی اس سکیم پر تحفظات ہیں۔ خادم حسین نے کہا کہ ملک بھر سے تین ہزار سے کم افراد نے ٹیکس ریٹرن جمع کرائیں ہیں ٹیکس سکیم کی مقبولیت نہ ہونے کی وجہ اس کا زمینی حقائق سے دور ہونا اور ایف بی آر کے نظام سے خوف اور اعتماد کا فقدان ہے جو کسی طرح ختم نہیں ہورہا ۔

(جاری ہے)

اس لیے ملک بھر کے لاکھوں چھوٹے تاجروں سے ٹیکس لینے کے لیئے نئی ٹیکس ریونیو اتھارٹی کا قیام عمل میں لایاجائے ۔جس کے قوانین سادہ اور عام فہم ہوں اور چھوٹے کاروبار کے طریقہ کار سے ہم آہنگ ہوں تاکہ تاجروں کو اکاؤنٹ اور وکیلوں کے بکھیڑے میں نہ پڑنا پڑے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایم ایز کی ترقی ،غربت کے خاتمہ ،روزگار کی فراہم اور معاشی مساوات کو یقینی بنانے کا سب سے آسان ذریعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :