چکوال میں یوم پاکستان کو اجاگر کرنے کیلئے المحمدیہ سٹوڈنٹس کے تحت نظریہ پاکستان ر یلی

منگل 22 مارچ 2016 12:50

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 مارچ۔2016ء) چکوال میں یوم پاکستان کو اجاگر کرنے کیلئے المحمدیہ سٹوڈنٹس کے تحت نظریہ پاکستان ر یلی نکالی گئی جس میں طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی میں شامل طلبہ نے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھے تھے۔اس موقع پر زبردست جذباتی ماحول دیکھنے میں آیا۔ طلبہ کی جانب سے پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ، تیرا میرا رشتہ کیا لاالہ الااللہ،جیوے جیوے پاکستان ،کشمیر بنے گا پاکستان و دیگر نعرے پرجوش انداز میں لگاتے رہے اور مطالبہ کیا گیا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک کو سیکولر ولبر ل ریاست کی بجائے اسلامی فلاحی ریاست بنایاجائے۔

شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور کتبے بھی اٹھا رکھے تھے جن پرتیرا میرا رشتہ کیا لاالہ الااللہ، کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے جیسے جملے درج تھے۔

(جاری ہے)

ریلی کے اختتام پر شرکاء سے جماعة الدعوة چکوال کے ضلعی امیر مولانا عبداللہ نثار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی قوتوں نے اس وقت مسلمانوں پر ایک جنگ مسلط کر رکھی ہے۔میدانوں میں انہیں شکست کا سامنا ہے جس پر انہوں نے تعلیمی اداروں کو خاص طور پر اپنا نشانہ بنا رکھا ہے۔

ہم نے ان شاء اللہ وہ نسل تیار کرنی ہے جو اسلام اور پاکستان کی صحیح معنوں میں محافظ ہو۔ دشمن ہماری نوجوان نسل کے ذہنوں سے نظریہ پاکستان ختم کرنا چاہتا ہے۔ اس کی کوشش ہے کہ مشرقی پاکستان کی طرح باقی ماندہ پاکستان کو بھی نقصانات سے دوچار کیا جائے لیکن یہ سازشیں ان شاء اللہ کامیاب نہیں ہوں گی۔جماعة الدعوة چکوال کے تحت احیائے نظریہ پاکستان مہم جاری ہے اس سلسلہ میں مختلف علاقوں میں ملٹی میڈیا بریفنگ دی جا رہی ہے جبکہ 23مارچ کو نظریہ پاکستان کانفرنس ہو گی جس سے جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما کرنل(ر) نذیر احمد خطاب کریں گے-

متعلقہ عنوان :