اکشے کمار مجھ سے بہتر اداکار ہیں ، جان ابراہم کا اعتراف

منگل 22 مارچ 2016 12:45

اکشے کمار مجھ سے بہتر اداکار ہیں ، جان ابراہم کا اعتراف

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء) بولی ووڈ سٹارز اکشے کمار اور جان ابراہم ”گرم مصالحہ“، ”ہا?س فل2“اور”دیسی بوائیز“ جیسی مقبول فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔جان ابراہم نے حال میں ایک لیڈنگ ڈیلی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اکشے کمار ایک سیلف میڈ انسان اور بہت بڑے اداکار ہیں۔

(جاری ہے)

جان ابراہم کا کہنا تھا کہ اکشے کمار انکے مقابلے میں ذیادہ کامیاب اداکار ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ اکشے کمار نے 1985ء میں بولی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھا جبکہ وہ 2000ء میں انڈسٹری کا حصہ بنے۔جان نے بتایا کہ انھوں نے کامیڈی کرنے کی تربیت بھی اکشے کمار سے ہی حاصل کی ہے۔انھوں نے اپنے ایک اہم راز سے پردہ چاک کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اکشے کمار کو گرو جی جبکہ وہ انھیں سنڈی پکارتے ہیں

متعلقہ عنوان :