دہلی ‘غلط ترانہ پڑھنے پر امیتابھ بچن کیخلاف مقدمہ درج

منگل 22 مارچ 2016 12:45

دہلی ‘غلط ترانہ پڑھنے پر امیتابھ بچن کیخلاف مقدمہ درج

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء) کولکتہ میں پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل بھارتی ترانہ غلط پڑھنے کے الزام میں بالی وڈ اسٹار امیتابھ بچن کے خلاف دہلی کے تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پاکستانی ترانہ پڑھنے والے شفقت امانت علی نے بھی غلط ترانہ پڑھا تھا۔کولکتہ میں پاک بھارت میچ سے قبل غلط ترانہ پڑھنا بالی وڈ لیجنڈ امیتابھ بچن کو مہنگا پڑگیا۔

(جاری ہے)

قومی ترانہ گانے کے دوران غلطیاں کرنے، ترانے کے الفاظ کو صحیح طور پر ادا نہ کرنے پر دہلی کے اشوک نگر پولیس اسٹیشن میں امیتابھ بچن کے خلاف پرچہ کٹوا دیا گیا۔ ایف آئی آر میں امیتابھ پر یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ترانے کے اصل دورانیے باون سیکنڈز کے بجائے اسے ایک منٹ بائیس سیکنڈ تک طول دیا۔اس سے قبل پاکستانی ترانہ غلط پڑھنے پر پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی کو بھی شدید تنقید کے بعد معافی مانگنا پڑگئی تھی۔

متعلقہ عنوان :