راولپنڈی‘ بینظیر ایئرپورٹ پر بم کی افواہ ‘بیرون ملک جانے والی 10پروازوں کو روک لیا گیا

منگل 22 مارچ 2016 12:27

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء) راولپنڈی میں بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے تین طیاروں میں بم کی جھوٹی اطلاع کے باعث فلائیٹس تاخیر کا شکار ہوئیں۔ پروازوں کو روانگی سے قبل بی ڈی ایس نے کلیئر قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے تین طیاروں میں بم کی جھوٹی اطلاع ملی جس کے باعث بیرون ملک جانے والی 10پروازوں کو روک لیا گیا جبکہ بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کو لاہور اورپشاور موڑ دیا گیا۔

جھوٹی اطلاع کے باعث اندرون وبیرون ملک جانے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق بم ڈسپوزل سکواڈ کی جانب سے طیاروں کو کلیئر قرار دینے کے بعد روانہ کیا گیا جو اب جلد ہی اپنی منزل تک پہنچ جائینگی۔