سی ٹی ڈی مردان کی کارروائی ‘کالعدم تنظیم کادہشتگرد گرفتار ‘قبضے سے دستی بم اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

منگل 22 مارچ 2016 12:27

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء) سی ٹی ڈی مردان ریجن نے چارسدہ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد اسحاق عرف یوسف کو گرفتار کرلیا‘ ملزم کے قبضے سے دستی بم اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو سی ٹی ڈی مردان ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا۔ ملزم اسحاق عرف یوسف کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دستی بم برآمد کیا گیا۔ دہشت گرد کالعدم تنظیم کے لئے بھتہ خوری‘ اغواء برائے تاوان اور سہولت کاری کا کردار ادا کرتا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :