وزیراعظم نواز شریف نے محمد عملیش کو نیا ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیا

منگل 22 مارچ 2016 12:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے محمد عملیش کو نیا ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیا ہے‘ محمد عملیش پولیس بیورو کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر کام کررہے تھے‘ محمد عملیش پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21کے افسر ہیں۔ منگل کو وزیراعظم محمد نواز شریف نے محمد عملیش کو نیا ڈی جی ایف آئی اے تعینات کرتے ہوئے ان کی تعیناتی کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

محمد عملیش اس سے قبل بلوچستان کے آئی جی پولیس بھی رہ چکے ہیں۔ محمد عملیش نہایت ایماندار افسر کی نگاہ سے دیکھتے جاتے ہیں۔ محمد عملیش پولیس بیورو کے ڈائریکٹر جنرل کے فرائض انجام دے رہے تھے تاہم وزیراعظم محمد نواز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے مشآورت کے بعد ان کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے پہلے اکبر خان ہوتی ڈی جی ایف آئی اے کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے ان کے استعفیٰ کے بعد یہ عہدہ خالی ہوگیا تھا اس عہدے پر محمد عملیش کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :