گورگون ایل این جی پلانٹ سے شپمنٹ کا عمل شروع کر دیا گیا

منگل 22 مارچ 2016 12:14

سڈنی ۔ 22 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 مارچ۔2016ء) دنیا کے سب سے بڑے گیس پلانٹس میں سے ایک گورگون ایل این جی پلانٹ سے شپمنٹ کا عمل شروع کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

گورگون مائع قدرتی گیس (ایل این جی)پلانٹ کو آسڑیلیا کے شمال مغربی ساحل کے قریب 52 بلین ڈالر کی لاگت سے بنایا گیا ہے ۔اس پلانٹ کو شیوران کے تعاون سے چلایا جا رہا ہے جو اس پلانٹ کے 47.3 فیصد حصص کی مالک بھی ہے،اس سے پہلی شپمنٹ جاپان کے لئے روانہ کی گئی ہے۔گورگون ایل این جی پلانٹ کے 25,25 حصص کی مالک شیل اور ایکسوموبل اور سوا ایک فیصد حصص کی مالک دو جاپانی گیس کمپنیاں ہیں۔