محمودغزنوی اسلامیہ پبلک سکول میں تقریری مقابلوں کا انعقاد

منگل 22 مارچ 2016 12:02

پشاور۔22 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 مارچ۔2016ء )محمودغزنوی اسلامیہ پبلک سکول شاہین مسلم ٹاؤن پشاور مین ایک پروقارتقریب سکول ڈائریکٹر محمدظاہر شاہ کی صدارت میں منعقد ہوئی اس تقریب کے مہمان خصوصی معروف سکالر اور ماہر تعلیم قاضی ایاز الدین تھے‘ تقریب میں طلباء وطالبات کے درمیان تقریری مقابلے ہوئے ٹیبلو اور مختلف خاکے پیش کیے گئے‘ تقریری مقابلوں میں جج کے فرائض ماہر تعلیم سراج الدین‘ شیرمحمداوراکرام علی نے سرانجام دیئے‘ اس تقریب میں طلبہ کے والدین کے علاوہ مفتی امجد آیاز‘ مولانا نورمحمداور حاجی محمدسعید بھی شریک ہوئے تقریب سے مہمان خصوصی قاضی ایاز الدین نے تعلیم کی حمیت پرروشنی ڈالی سکول کے پرنسپل امداد الله نے والدین پر زور دیاکہ بچوں کی رہنمائی ۔

(جاری ہے)

اور کامیابی حاصل کرنے کلئے سکول انتظامیہ اور والدین کے درمیان باہمی رابطہ رکھنا ضروری ہے تاکہ اپنے بچوں کی تعلیمی حالت سے آگاہی حاصل ہوسکے‘ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں ٹرافیاں ‘میڈل اور انعامات تقسیم کیے۔