یوم پاکستان کے موقع پر عجائب گھر پشاور میں نمائش کا انعقاد

منگل 22 مارچ 2016 11:55

پشاور۔22 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 مارچ۔2016ء ) یوم پاکستان کے موقع پر عجائب گھر پشاور میں خصوصاً آلات‘ دستاویزات کی نمائش کی جائیگی شہریوں کی سہولت کیلئے عجائب گھرپشاور میں یوم پاکستان کے موقع پر کھلا رہے گا‘ پشاورمیوزیم کے انچارج بخت محمدکے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر پشاو رعجائب گھر عوام کیلئے کھلارکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے‘ یوم پاکستان کے موقع پر تمام سرکاری دفاتر بند رہتے ہیں تاہم صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اوردلچسپی کے لئے پشاور میوزیم میں 23مارچ کی چھٹی منسوخ کی گئی ہے۔