معروف موسیقار نثار بزمی کو مداحوں سے بچھڑے نو برس بیت گئے

منگل 22 مارچ 2016 11:29

معروف موسیقار نثار بزمی کو مداحوں سے بچھڑے نو برس بیت گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 مارچ۔2016ء) موسیقی کی دنیا میں نثار بزمی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔معروف موسیقار نثار بزمی کو مداحوں سے بچھڑے نو برس بیت گئے-انہوں نے اپنی موسیقی کے ذریعے پاکستانی فلمی صنعت کو نئی پہچان دی- 60 سے زائد فلموں کیلئے موسیقی ترتیب دی‘ کئی مقبول اور سدا بہار نغموں کی دھنیں بنائیں- نثار بزمی 22 مارچ 2007 کو خالق حقیقی سے جا ملے مگر وہ آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں- موسیقار نثار بزمی نے اپنی موسیقی کے ذریعے پاکستانی فلمی صنعت کو نئی پہچان دی۔

سید نثار احمد 1924 میں بھارت میں پیدا ہوئے۔ فنی کیرئر کا آغاز 1939 میں آل انڈیا ریڈیو سے کیا اور نثار بزمی کے نام سے شہرت پائی۔ 1962 میں بمبئی کا یہ نامور موسیقار پاکستان آیا اور پاکستانی فلم انڈسٹری سے جڑ گیا۔

(جاری ہے)

خداداد صلاحیتوں کے مالک نثار بزمی نے 60 سے زائد پاکستانی فلموں کیلئے موسیقی ترتیب دی اور کئی مقبول اور سدا بہار نغموں کی دھنیں بنائیں۔

نثار بزمی کو انکی فنی خدمات کے صلے میں پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت کئی دیگر ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ غزلوں کی نیم کلاسیکی دھنوں سے لے کر فوک اور پوپ میوزک کی جدید دھنوں تک انھیں ہر طرح کی کمپوزیشن میں کمال حاصل تھا۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی ترتیب کردہ نغمے آج بھی گونجیں تو سماعتوں کو اپنی جانب کھینچ لیتے ہیں۔موسیقار نثار بزمی 22 مارچ 2007 کو خالق حقیقی سے جا ملے مگر اپنی بنائی ہوئی دھنوں کے باعث آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔