وفاقی دارالحکومت میں پھولوں اور پرندوں کو محفوظ بنانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں،چیئرمین سی ڈی اے
پیر 21 مارچ 2016 22:49
اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 مارچ۔2016ء) اسلام آباد کی قدرتی خوبصورتی کو بڑھانے اور اس کے تحفظ کیلئے موثر نگرانی اور دیکھ بھال سے نئے لگائے جانے والے پودوں کی بقاء کو یقینی بنایا جا سکے گا اور قدرتی ماحول پر توجہ کے ذریعے خصوصاً مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے قدرتی ماحول کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ اس ضمن میں دارالحکومت میں پھولوں اور پرندوں کو محفوظ بنانے اور تحفظ فراہم کرنے کیلئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے بین الاقوامی جنگلات کے دن کے موقع پر کیا۔ چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر نہ صرف زمین کی موجودہ سر سبزی اور شادابی کو بچایا جانا مقصود ہے بلکہ مستقبل میں اس کو بڑھانا بھی ضروری ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جنگلات کے تحفظ کیلئے مشترکہ کوششیں درکار ہیں۔
انسانی اور دیگر وذرائع سے پیدا ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کووسیع جنگلات کے ذریعے ہی فضاء میں یکسانیت لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر اور بڑے جنگلات سے ہی قدرتی طوفانوں و تباہیوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں شروع کی جانے والی شجر کاری میں تقریباً3 لاکھ پودے اسلام آباد شہر کے مختلف علاقوں میں لگائے جائیں گے اور بین الاقوامی ضرورت کے پیشِ نظر تقریباً 4 لاکھ 50 ہزار پودے مختلف تنظیموں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر لگائے جا نے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ مختلف طبقوں سے خصوصاً مختلف تعلیمی اداروں سے طالبعلموں کو شامل کر کے شجر کاری مہم کے دوران شہریوں کو معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مارگلہ ہلز کے حیات اور نباتات کی حفاظت کے لیے خصوصی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ جنگلات کے عالمی دن کے حوالے سے سی ڈی اے نے مختلف اداروں کے ساتھ مل کر آگاہی واکس اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.