چین کی انٹرنیشنل کونسل فار انٹرنیشنل کاپریشن اینڈ انویسٹمنٹ ، پنجاب انڈسٹرئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے مابین باہمی تعاون کی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب
پیر 21 مارچ 2016 22:43
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) پانچویں پاک چین بزنس فورم کے تحت چین کی انٹرنیشنل کونسل فار انٹرنیشنل کاپریشن اینڈ انویسٹمنٹ اور پنجاب انڈسٹرئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے مابین باہمی تعاون کی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شفیق احمد مہمان خصوصی تھے جبکہ حکومت چین کی جانب سے میئر چین حکومت زانگ جیان ہانگ نے خصوصی طورپر شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت چین کی سیچوان پروونشل کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل کاپریشن اینڈ انویسٹمنٹ اور پنجاب انڈسٹرئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے مابین باہمی تعاون کی یادداشت پردستخطوں کی تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی ۔(جاری ہے)
حکومت چین کی جانب سے سیچوان پروونشل کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل کاپریشن اینڈ انویسٹمنٹ (ایس سی پی آئی سی آئی) کے سیکرٹری جنرل مسٹر وانگ جیان نے معاہدے پر دستخط کیے جبکہ پنجاب انڈسٹرئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (پی آئی ای ڈی ایم سی ) کے سی ای او کرنل (ر) نوید مشتاق گل نے دستخط کیے ، تقریب میں حکومت چین کی میئر زانگ جیان ہانگ نے خصوصی شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر آف جیاجیانگ کنٹری انویسٹمنٹ پروموشن اینڈ فارن افیئر ز بیورو ایل وی تاؤ سمیت کثیرتعداد نے شرکت کی ۔
اس موقع پر حکومت چین کی سیچوان پروونشل کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل کاپریشن اینڈ انویسٹمنٹ اور پنجاب کی چیف منسٹر یو تھ موبلائزیشن کمیٹی کے مابین فرینڈلی سٹریٹجک کو آپریشن کی یا دداشت کے معاہدے پر بھی دستخط کی تقریب ہوئی جس میں چیف منسٹر یو تھ موبلائزیشن کمیٹی کے سربراہ سہیل عامر ، چیف کو آرڈینیٹر صنعت و تجارت پنجاب مجیب عالم طورو،عاصم اعوان ٹیپو چیف کو آرڈینیٹر محکمہ ماحولیات و سیاحت اور دیگر نے شرکت کی ۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.