پی آئی ا ے کی انتظامیہ سعودی عرب کیلئے سفر کرنے والے معذور پاکستانی کو اس کی ٹکٹ کی رقم واپس کرے، گریوننس کمشنر کی پی آئی ا ے انتظامیہ کو ہدایت

پیر 21 مارچ 2016 22:37

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 مارچ۔2016ء) سمندر پار پاکستانیوں کیلئے سینئر ایڈوائزر لاء و گریوننس کمشنر حافظ احسان احمد کھوکھر نے پی آئی ا ے کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ سعودی عرب کیلئے سفر کرنے والے ایک معذور پاکستانی امجد پرویز صدیقی کو اس کی ٹکٹ کی رقم واپس کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ ہدایت وفاقی محتسب سلمان فاروقی کی سفارش پر جاری کی ہے۔ حافظ احسان احمد کھوکھر نے کہا ہے کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ پی آئی اے خصوصی افراد کے سفر کے حوالے کسی ضابطہ پر عمل نہیں کر رہی حالانکہ اس سلسلے میں ضروری طریقہ کار پر عمل کیا جانا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :