پاکستان افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے، وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعاون سے متعلق کانفرنس سے خطاب

پیر 21 مارچ 2016 22:37

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے اور آئندہ سالوں میں تجارتی حجم دوگنا ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو یہاں انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد کے زیر اہتمام پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعاون سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت علاقائی رابطے اور علاقے میں خوشحالی اور امن کو برقرار رکھنے کیلئے اقتصادی روابط کے فروغ کے ذریعے مشترکہ خوشحالی کا وژن رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی تجارت کے فروغ پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور ہم افغانستان، پاکستان راہداری معاہدے کا بھی جائزہ لے رہے ہیں جبکہ تجارت کیلئے 3 بارڈر کراسنگ کھولنے پر بھی بات ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :