بلاول بھٹو زرداری 24مارچ کو عمرکوٹ میں ہندو برادری کے مذہبی تہوارکی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہونگے

پیر 21 مارچ 2016 22:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، جمعرات 24مارچ کو سندھ کے تاریخی شہر عمرکوٹ میں ہندو برادری کے مذہبی تہوار’’ ہولی فیسٹیول‘‘ کی میگا عوامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہونگے، یہ میگا تقریب پاکستان پیپلزپارٹی ضلعی عمرکوٹ کی میزبانی میں ہو رہی ہے، اس کے ساتھ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عمرکوٹ میں پارٹی کے مقامی رہنماؤں اور منتخب اراکین اسمبلی سے بھی خطاب کریں گے، دوسری جانب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 26 مارچ سے جنوبی پنجاب کا 3روزہ دورہ کریں گے، اس دوران وہ رحیم یار خان میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے اور دوسرے دن بہاولپور میں پارٹی وفود سے ملاقاتیں کریں گے۔