چین کی خلائی لیب کی ڈیٹا سروس معطل کردی گئی

پیر 21 مارچ 2016 22:21

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء/شنہوا) چین کی پہلی خلائی لیب ٹیانگ ڈونگ ون کی 1630دن مدار میں رہنے کے بعد ڈیٹا سروس معطل کردی گئی،چین کے خلائی انجیئرنگ دفتر کی جانب سے پیر کو جاری کردہ بیان کے مطابق خلائی لیب کی سروسز اورمدار میں رہنے کی تکنیکی وجہ کو معطل کردیا گیاہے،آخری مرتبہ اس میں اڑھائی سال کا اضافہ کیا گیاتھا،خلائی لیب2011میں مدار میں چھوڑی گئی تھی جس کی کام کرنے کی معیاد دوسال تھی،خلائی لیب نے کامیابی کے ساتھ شن یو8،9اور10کے ساتھ مختلف تجربات پر کام کیا ہے اور چین کے سپیس پروگرام میں اپنا حصہ ڈالا ہے،خلائی لیب نے اپنے تمام اہداف جون2013میں شن یو ٹن کی واپسی پر مکمل کرلئے تھے تاہم گذشتہ اڑھائی سال کے دوران ٹیانگ ڈونگ ون نے خلائی ٹیکنالوجی خلاکی زمین ریمورٹ سینسنگ اور خلاکے ماحول کے بارے میں جانچنے کے حوالے سے کام کیا،خلائی لیب نے سائنس دانوں کو خلائی مرکزکی تعمیر کو سمجھنے اور اس کا انتظارسنبھالنے کے حوالے سے مدد کی،چین کے اربوں ڈالر کے خلائی پروگرام کا مقصد2022کے اختتام تک خلائی مرکز کا انتظام و انسرام مستقل طورپر بہتر طریقے سے سنبھالنا ہے،2020کے اختتام تک چین کے پہلے خلائی مرکز پر کام مکمل ہوجاناچاہئے۔