ملک میں زراعت کو جدید خطوط پراستوار اورکسانوں کی آمدن میں اضافہ کرنے کی اشد ضرورت ہے،چینی وزیراعظم کا عوام کے نام پیغام

پیر 21 مارچ 2016 22:19

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء/شنہوا) چین کے وزیراعظم لی کی جیانگ نے زراعت کو جدید خطوط پر استوارکرنے اور کسانوں کی آمدن میں اضافہ کی ضرورت پر زوردیا ہے تاکہ پانچ سالہ ترقیاتی منصوبے کاآغاز دیہی علاقوں کے لئے موثر طریقے سے ہوسکے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی جانب سے پیر کو عوام کے لئے جاری کردہ ایک پیغام میں کہا گیاہے کہ ملک کی سماجی اورمعاشی ترقی کیلئے موسم بہار کے دوران زرعی کام انتہائی اہمیت کے حامل ہیں،انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ کسانوں کو منڈی کی ضروریات کے مطابق فصلوں کی پیداوار اور مویشیوں کے حوالے سے کام کرنے کے لئے رہنمائی فراہم کی جائے،کاشت کاری میں کام کی نوعیت کو مناسب طریقے سے بڑھائے جائے اور اس کے ساتھ زرعی شعبے کی استعدادکار اور قابلیت کو بڑھایاجائے۔

متعلقہ عنوان :