پی آئی اے کے حوالے سے اپوزیشن کے تحفظات دور کریں گے، حزب اختلاف بعض معاملات پر فضول پروپیگنڈا کر رہی ہے، ملک کی ترقی کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی، اس کیلئے تمام جماعتیں متحد ہو جائیں

وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

پیر 21 مارچ 2016 22:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے حوالے سے اپوزیشن کے تحفظات دور کریں گے، اپوزیشن بعض معاملات میں فضول پروپیگنڈا کر رہی ہے، ملک کی ترقی کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی، ملکی ترقی کے حوالے سے تمام جماعتیں متحد ہو جائیں، اپوزیشن کی مثبت تجاویز پر عمل کریں گے کہ 23 مارچ تجدید عہد کا دن ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن تنقید ضرور کریں لیکن جائز ہونی چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی محبت اور اعتماد ٹیم کے ساتھ ہے، آئندہ ٹیم توقعات پر پورا اترے گی، جذبات میں بات نہیں کرنی چاہیے کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :