وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر پٹرولیم شاہد خاقان 26 مارچ کو امریکہ جائیں گے، پاک امریکہ انرجی اسٹریٹیجک ڈائیلاگ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

پیر 21 مارچ 2016 22:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر دفاع پانی و بجلی خواجہ محمد آصف اور وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی امریکہ کے دورے پر 26 مارچ کو واشنگٹن جائیں گے جہاں وہ پاک امریکہ انرجی اسٹریٹیجک ڈائیلاگ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دونوں وفاقی وزراء اور دیگر سینئر اعلیٰ حکام 26 مارچ کو امریکہ کے 3روزہ دورے پر جائیں گے، وہ واشنگٹن میں امریکہ کے اپنے ہم منصب وزراء کے ساتھ پاک امریکہ انرجی اسٹریٹیجک ڈائیلاگ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، امریکی حکومت پاکستان میں انرجی کے بحران کے خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کرنا چاہتی ہے، ان ڈائیلاگ میں بجلی اور گیس کے مختلف منصوبوں میں امریکی سرمایہ کاری کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔