پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے باعث وزیراعظم کا دورہ آزاد کشمیر ملتوی ہونے کا امکان

شیڈول کے تحت نواز شریف نے( کل) ایک روزہ دورے پر مظفر آباد جانا تھا

پیر 21 مارچ 2016 22:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منگل کو بھی منعقد ہونے کے باعث وزیراعظم نواز شریف کا دورہ آزاد کشمیر ملتوی ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پہلے سے طے شدہ شیڈول کے تحت وزیراعظم نواز شریف نے(کل) منگل کو ایک روزہ دورے پر مظفر آباد جانا تھا جہاں انہوں نے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر کی رہائش گاہ پر پارٹی کا اہم اجلاس طلب کر رکھا تھا جس میں آزاد کشمیر کے نئے انتخابات کے حوالے سے پارٹی امیدواروں کے بارے میں مشاورت کی جانی تھی، تاہم پارلیمنٹ کا اجلاس منگل کو بھی طلب کیا جا رہا ہے جس کے باعث ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ مظفر آباد ملتوی ہوجائے گا۔