وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس،چےئرمین این ڈی ایم اے کی ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے حوالے سے بریفنگ

کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں موثر رسپانس میکانزم ضروری ہے:شہبازشریف کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت،کمیٹی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حکام کیساتھ مل بیٹھ کر تجاویز کا جائز ہ لے گی تربیت یافتہ ہیومن ریسور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں موثر کردار ادا کرسکتی ہے:وزیراعلیٰ پنجاب

پیر 21 مارچ 2016 22:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مارچ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت یہاں اجلاس منعقد ہوا، جس میں قدرتی آفات سے موثر انداز سے نمٹنے کیلئے مختلف تجاویز اور اقدامات پر غور کیاگیا۔ چےئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میجر جنرل اصغر نوازنے مختلف تجاویز اوراقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے اور نقصانات کوکم سے کم سطح پر رکھنے کیلئے پیشگی اورموثر اقدامات ضروری ہیں ۔

ڈیزاسٹرمینجمنٹ میں پروفیشنل انداز سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں موثر رسپانس میکانزم ضروری ہے ۔ متعلقہ اداروں کی استعداد کار بڑھانے کی بھی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تربیت یافتہ ہیومن ریسور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں موثر کردار ادا کرسکتی ہے ۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور پروانشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مابین موثر کو آرڈینیشن ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اچھے نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں ۔وزیراعلیٰ نے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ہدایت کی کہ کمیٹی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حکام کے ساتھ مل بیٹھ کرتمام تجاویز کا جائزہ لے ۔صوبائی وزراء، بلال یاسین،یاور زمان،سینئر ممبر بور ڈآف ریونیو،سیکرٹری آبپاشی اورڈی جی پی ڈی ایم اے نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :