شہبازشریف سے امریکہ کے قونصل جنرل زیچرے ہارکین رائیڈر کی ملاقات

باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

پیر 21 مارچ 2016 22:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مارچ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں امریکی قونصل جنرل زیچرے ہارکین رائیڈر(Mr. Zachary Harkenrider)نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں خصوصاً توانائی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورامریکہ کی دوستی کثیرالجہتی تعلقات پرمبنی ہے اور آنے والے وقت میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے جس کے باعث توانائی کی ضروریات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان کو قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق فلاحی ریاست بنانے کیلئے پرعزم ہیں اور قائداعظم کے پاکستان میں تمام شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ امریکی قونصل جنرل زیچرے ہارکین رائیڈر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف انتہائی محنت سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور ان کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔

متعلقہ عنوان :