راولپنڈی، سابق لیگی ایم این اے شکیل اعوان کے بھائی نے خاتون کی جائیداد پر مبینہ قبضہ کرلیا

پولیس فراڈ کامقدمہ درج کرنے کے باوجود ملزم کو تحفظ دینے لگی سابق رکن قومی اسمبلی نے تفتیشی افسر معطل کروادیا، خاتون اٹلی سے پاکستان آکر دو سال سے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

پیر 21 مارچ 2016 21:58

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مارچ۔2016ء) مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے شکیل اعوان کے بھائی نے خاتون کی جائیداد پر مبینہ قبضہ کرلیا۔پولیس فراڈ کامقدمہ درج کرنے کے باوجود ملزم کو تحفظ دینے لگی، سابق رکن قومی اسمبلی نے تفتیشی افسر معطل کروادیا۔ خاتون اٹلی سے پاکستان آکر دو سال سے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئی ایک بار اللہ ظالموں سے جان چھوڑو ا دیں دو بارہ پاکستان نہیں آؤ نگی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاداٹالین شہری خاتون سائرہ فیاض نے بتایا کہ وہ یورپ میں ہونے کے باوجود اپنے ملک میں سرمایہ کاری کو ترجیحی دی ہے لیکن یہاں بااثر افراد قانون کو کچھ نہیں سمجھتے انہوں نے الزامات عائد کیے کہ سابق ایم این اے ملک شکیل اعوان کے بھائی وسیم اعوان نے 2002ء میں کالج روڈپر سٹی پلازہ میں ایک پورشن گیارہ ہزارروپے ماہانہ کرایہ پر لیا جس کامعاہدے کے مطابق ہرسال کرائے میں 10فیصد اضافہ ہوتاتھا۔

(جاری ہے)

جون 2014ء تک باقاعدگی سے کرایہ ملتارہا، اس وقت ماہانہ کرایہ 33000روپے تھا۔ ہم نے مذکورہ جگہ خالی کرنے کیلئے کہاتو انہوں نے دفتر خالی کرنے سے انکارکردیااور اس کے بعد کرایہ بھی ادانہیں کیا۔ خاتون نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما شکیل اعوان کے حقیقی بھائی وسیم اعوان نے جعلی دستخطوں سے جھوٹااقرار نامہ تیارکرکے عدالت کوگمراہ کرنے کی کوشش کی جس پر عدالت نے مقدمہ درج کرنے کاحکم دیا۔

11فروری کوتھانہ سول لائن پولیس نے عدالتی حکم پر ملک وسیم احمداعوان کیخلاف زیردفعات 420/468، 471ت پ مقدمہ درج کرلیا۔خاتون نے بتایا کہ مقدمہ درج توکرلیاگیالیکن کوئی کارروائی کرنے کی بجائے سیاسی اثرورسوخ کے باعث تفتیشی افسر سب انسپکٹر فاروق کو معطل کردیاگیا۔ خاتون نے بتایا کہ وہ 23فروری کو اٹلی واپس چلی گئیں تو پولیس کے ایک اعلی آفیسر نے کہاکہ اگر آپ اٹلی سے فوراََ واپس نہ آئیں تو مقدمہ خارج کردیاجائے گا جس پر وہ 4مارچ کو اپناڈیڑھ سالہ بچہ اٹلی میں اکیلاچھوڑکر واپس پاکستان آگئیں اور ایئرپورٹ سے براہِ راست ایس ایس پی آپریشن ملک کرامت کے دفترگئیں جہاں پولیس کی موجودگی میں ملک وسیم اعوان نے معاہدہ کیاکہ وہ 30یوم کے اندر جائیداد خالی کردیں گے اور حلف پرجوکرایہ بنتاہوگا وہ ادا کریں گے۔

خاتون کاکہناہے کہ اب پولیس دباؤ ڈال رہی ہے کہ آپ مقدمات واپس لیں اور کرایہ چھوڑدیں توآپ کو فلیٹ کاقبضہ مل جائے گا۔