اپوزیشن سیاسی جماعتیں پی آئی اے بل کی منظوری کیخلاف ڈٹ گئیں
بل کی منظوری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی بجائے مشترکہ مفادات کونسل سے لی جائے ،مطالبہ پرویز مشرف کے معاملے پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا بھی فیصلہ اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس آج صبح 9بجے دوبارہ طلب صدارت خورشید شاہ اور سینیٹر اعتزا ز احسن کرینگے
پیر 21 مارچ 2016 21:55
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن سیاسی جماعتیں پی آئی اے بل کی منظوری کیخلاف ڈٹ گئیں اور مطالبہ کیا ہے کہ پی آئی اے بل کی منظوری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی بجائے مشترکہ مفادات کونسل سے لی جائے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس آج صبح 9بجے دوبارہ طلب کرلیا گیا جس کی صدارت خورشید شاہ اور سینیٹر اعتزا ز احسن کرینگے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر خورشید شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ میں تمام اپوزیشن سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
اجلاس میں پارلیمنٹ سے پی آئی اے بل سمیت سات بلز کی منظوری کے علاوہ پرویز مشرف کو بیرون ملک بھجوانے کے معاملے کاجائزہ لیکر نئی حکمت عملی تیارکرلی گئی اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کا پرویز مشرف کے معاملے پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سینٹ آف پاکستان پی آئی اے بل مسترد کرچکا ہے ایک ادارے سے مسترد بل کی منظوری دوسرے ادارے سے لینا چاہیے سینٹ سے بل مسترد ہونے کے بعد مشترکہ مفاد کونسل سے اس کی منظوری لی جائے اس لئے حکومت کو چاہیے کہ پی آئی اے بل کو مشترکہ اجلاس میں لانے کے فیصلے کو موخر کر دے انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفاد کونسل سے منظوری کے بغیر پی آئی اے بل نا قابل قبول ہے
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.