سمن آباد ٹاؤن میں تاجروں کا پولیس اہلکار کی طرف سے ڈرا دھمکا کر رشوت وصول کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 21 مارچ 2016 21:50

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) سمن آباد ٹاؤن میں تاجروں نے پولیس اہلکار کی طرف سے ڈرا دھمکا کر رشوت وصول کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،تاجروں نے الزام عائد کیا کہ پولیس اہلکار ندیم احمد سمن آباد ٹاؤن کے اہلکاروں کیساتھ مل کر صفائی اور تجاوزات کے نام پر جعلی جرمانے کرتا ہے اور پھر وارنٹ گرفتاری دکھانے کے بعد خود ہی جرمانہ وصول کر کے مجسٹریٹ کی مہر والی پرچی تھما دیتا ہے۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ندیم احمد کے ساتھ سمن آباد ٹاؤن کے دیگر اہلکاربھی ملوث ہیں جو خود ہی چھوٹے تاجروں کے جعلی چالان کر کے خود ہی جرمانہ بھی وصول کرتے ہیں۔ ندیم پہلے اپنی ایک ٹیم کے ذریعے دکانوں پر صفائی نہ ہونے اور ناجائز تجاویز کے تحت انکے چالان کرتا ہے جس کے بعد ندیم احمد سمن آباد میں تعینات سپیشل مجسٹریٹ کی جانب سے گرفتاری کے وارنٹ دکھا کر دکانداروں سے خود ہی جرمانہ وصول کر کے ان کو مجسٹریٹ کی مہر والی پرچی دے کر رفو چکر ہو جاتا ہے۔تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل نہ لائی گئی تو ڈی سی او آفس کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :