پارلیمانی انتخابات، قزاقستان میں صدر نذربائییف کی جماعت نے بھاری اکثریت حاصل کرلی

پیر 21 مارچ 2016 21:46

آستانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) وسطی ایشیائی ریاست قزاقستان میں منعقدہ پارلیمانی انتخابات میں صدر نور سلطان نذر بائییف کی اوٹان پارٹی نے بھاری اکثریت حاصل کر لی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ابتدائی نتائج کے مطابق ان انتخابات میں اوٹان پارٹی کو قریب 82 فیصد ووٹ پڑے۔ ان انتخابات میں دیگر دو جماعتیں اک زول پارٹی اور کمیونسٹ پارٹی سات فیصد ووٹوں کی کم سے کم حد عبور کرنے میں کامیاب رہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے تحت قزاقستان میں اس بار بھی ایوانِ زیریں میں صرف تین ہی جماعتیں شامل ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :