یمن میں ایک خفیہ آپریشن کے ذریعے 19 یہودی ریسکیو کر لیے گئے

پیر 21 مارچ 2016 21:41

یمن میں ایک خفیہ آپریشن کے ذریعے 19 یہودی ریسکیو کر لیے گئے

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) اسرائیل نے یمن میں ایک خفیہ اور ’پیچیدہ‘ آپریشن کر کے 19 یہودیوں کو ریسکیو کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک حکومتی اہلکار نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ان افراد میں سے 14 ریاض کے ذریعے جب کہ پانچ افراد پر مشتمل ایک خاندان صنعا سے اسرائیل پہنچا ہے۔ یمن میں مقیم یہودیوں کو دنیا میں سب سے قدیم یہودی برادری قرار دیا جاتا ہے۔ حکام کے مطابق اب بھی 50 یہودی یمن میں موجود ہیں اور انہوں نے وہیں رہنا پسند کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :