اسپین بس حادثہ، ہلاک ہونے والوں میں دوجرمن اور سات اطالوی طلبہ شامل

پیر 21 مارچ 2016 21:40

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) جرمن اوراطالوی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ گزشتہ روز شمال مشرقی اسپین میں پیش آنے والے بس حادثے میں 13 ہلاک شدگان میں دو جرمن اور سات اطالوی طلبہ بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کی وزرات خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہاکہ مقامی حکام کی جانب سے اس حادثے میں ہلاک ہونے والے طلبہ کی شناخت ظاہر کی گئی اورہمیں اس بارے میں اطلاع دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تمام ہلاک شدگان کی عمریں 19 اور 25 برسوں کے درمیان تھیں۔ اس حادثے میں دیگر ہلاک شدگان میں رومانیہ، فرانس، ازبکستان اور آسٹریا کا ایک ایک شہری بھی شامل تھے۔ اتوار کو اسپین کے کاتالونیا خطے میں غیرملکی طلبہ کی بس حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :