مشرف ملک واپس نہ آئے تو انہیں انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے گا: چوہدری نثار کا اعلان

muhammad ali محمد علی پیر 21 مارچ 2016 21:28

مشرف ملک واپس نہ آئے تو انہیں انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے گا: چوہدری ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21مارچ۔2016ء) چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ مشرف ملک واپس نہ آئے تو انہیں انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی علاج کے بعد ملک واپس نہ آنے کے حوالے سے اپوزیشن کے خدشات پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کا پیچھا قانون کرے گا۔ اگر پرویز مشرف اپنے علاج کے بعد ملک واپس نہ آئے تو اس حوالے سے حکومت اقدامات ضرور کرے گی۔ عدالت نے حکومت کو پرویز مشرف کو ملک واپس لانے کا حکم دیا تو ہم حرکت میں ضرور آئیں گے۔ مشرف کے ملک واپس نہ آنے کی صورت میں انہیں انٹرپول کے ذریعے ملک واپس لانے کی کوشش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :