آئیسکو صارفین کو شکایات اور معلومات کیلئے آن لائن ایس ایم ایس سروس دینے والی پہلی ڈسٹری بیوشن کمپنی بن گئی

صارفین کو روشنی ایس ایم ایس سروس چوبیس گھنٹے دستیاب ہوگی‘ترجمان آئیسکو

پیر 21 مارچ 2016 21:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) آئیسکو اپنے صارفین کو شکایات اور معلومات کے لیے آئن لائن ایس ایم ایس سروس دینے والی پہلی ڈسٹری بیوشن کمپنی بن گئی ۔ صارفین کو روشنی ایس ایم ایس سروس چوبیس گھنٹے دستیاب ہوگی۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں ترجمان آئیسکو نے کہا کہ روشنی ایس ایم ایس سروس کے ذریعے لوڈ شیڈنگ، بجلی کے بلوں کے حوالے سے معلومات، بجلی چوری کے حوالے سے شکایات اور صارفین کے دیگر سوالات کا جواب دیا جا سکے گا۔ آن لائن ایس ایم ایس سروس اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، اور اٹک میں کامیابی سے جاری ہے۔ صارفین آٹ تین نو آٹھ( 8398) پر ایس ایم ایس کے ذریعے سروس سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ روشنی ایس ایم ایس سروس چوبیس گھنٹے دستیاب رہے گی۔

متعلقہ عنوان :