اسلام آباد ہائی کورٹ میں کمپنیوں میں قانونی مشیران کی تقرری کے قانون پر عملدرآمد کیلئے درخواست دائر

پیر 21 مارچ 2016 21:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں کمپنیوں میں قانونی مشیران کی تقرری کے قانون پر عملدرآمد کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کریں گے۔عدالت عالیہ میں درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے دائر کی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست کی سماعت کیلئے ایسوسی ایشن کی جانب سے وقاص ملک ایڈووکیٹ دلائل پیش کریں گے۔

۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپوائنٹمنٹ آف لیگل ایڈوائزرز ایکٹ 1974ء کے مطابق ہر کمپنی ایک سے تین لیگل ایڈوائزرز رکھنے کی پابند ہے لیکن اس قانون پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔ درخواست میں سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے اپوائنٹمنٹ آف لیگل ایڈوائزرز ایکٹ 1974ء پر عملدرآمد کرانے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔…… (رانا)

متعلقہ عنوان :