پاکستانی وویمن کرکٹ ٹیم کی بھارت سے جیت پر سپریم کورٹ کے معزز ججز بھی معترف

وفاقی حکومت کو خاتون افسر کی ترقی کیخلاف عدالت نہیں آنا چاہیے تھا‘عدالت نے وفاق کی اپیل خارج کردی

پیر 21 مارچ 2016 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) خاتون افسر کی ترقی کیس میں جسٹس شیخ عظمت سعید نے خواتین کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ویمن ٹیم نے بھارت میں پاکستان کا نام روشن کردیا۔جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ایف آئی اے کی اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی ترقی کیخلاف وفاقی حکومت کی اپیل کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ پاکستانی خواتین کسی سے کم نہیں‘ بھارت میں مرد ٹی ٹوئنٹی میچ ہار گئے مگر خواتین جیت گئیں۔

خواتین دوسرے درجے کی شہری نہیں ان کے ساتھ امتیازی سلوک روا نہ رکھا جائے۔پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے تو بھارت میں بھی پاکستان کا نام روشن کردیا۔ وفاقی حکومت کو خاتون افسر کی ترقی کیخلاف عدالت نہیں آنا چاہیے تھا۔بعد ازاں عدالت نے وفاق کی اپیل خارج کردی۔

متعلقہ عنوان :