Live Updates

تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ کے سابق تحصیل صدر شرافت علی کی پارٹی رکنیت ختم کردی ‘انجینئر اسحاق خٹک خیبرپختونخواہ کے الیکشن کوارڈینیٹر مقرر

پیر 21 مارچ 2016 21:18

تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ کے سابق تحصیل صدر شرافت علی کی پارٹی رکنیت ختم کردی ‘انجینئر اسحاق خٹک کو خیبرپختونخواہ کا الیکشن کوارڈینیٹر مقرر کر دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن فرخ ڈال کے مطابق پی ٹی آئی صوبائی الیکشن کمیشن نے شرافت علی کی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق شرافت علی کی رکنیت پارٹی قائدین پر مسلسل بے بنیاد الزامات لگانے پر ختم کی گئی ہے۔پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ کے صوبائی الیکشن کمیشن نے رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ صوبائی الیکشن کمیشن نے انجینئر اسحاق خٹک کو خیبرپختونخواہ کا الیکشن کوارڈینیٹر تقرر کردیا ہے۔اسحاق خٹک عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی وزیر رہ چکے ہیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات