پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں کوٹرانزٹ تجارت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے تیارہے ‘خطے میں علاقائی تجارت کے فروغ میں آزاد تجارتی معاہدہ اہم کردار ادا کر سکتا ہے‘افغان ٹرکوں کو کراچی اور واہگہ تک رسائی دیدی ‘چمن اور طورخم سرحد پر نقل وحمل کے اندراج کیلئے بھی اقدامات کررہے ہیں

وفاقی وزیرتجارت خرم دستگیرخان کا پاک افغان تجارت سیمینار سے خطاب

پیر 21 مارچ 2016 21:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیرتجارت خرم دستگیرخان نے کہا ہے کہ پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں کوٹرانزٹ تجارت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے تیارہے ‘خطے میں علاقائی تجارت کے فروغ میں آزاد تجارتی معاہدہ اہم کردار ادا کر سکتا ہے‘افغان ٹرکوں کو کراچی اور واہگہ تک رسائی دیدی ہے ‘چمن اور طورخم سرحد پر افراد اور مال کی نقل وحمل رجسٹر کرنے کیلئے بھی اقدامات کررہے ہیں۔

وہ پیر کو یہاں پاک افغان تجارت سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیرتجارت خرم دستگیر نے کہا کہ پاک افغان ٹرکوں کی نقل وحمل ٹی آئی آر کنونشن کے تحت ریگولیٹ کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ ٹرانزٹ ٹریڈ کو وسط ایشیائی ممالک تک بڑھانے کیلئے بھی کام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں کوٹرانزٹ تجارت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے تیارہے ‘خطے میں علاقائی تجارت کے فروغ میں آزاد تجارتی معاہدہ اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

وزیر تجارت نے کہا کہ علاقائی تجارت کا فروغ حکومت کی اہم ترجیحات کا اولین حصہ ہے۔ افغان ٹرکوں کو کراچی اور واہگہ تک رسائی دیدی ہے جبکہ چمن اور طورخم سرحد پر افراد اور مال کی نقل وحمل رجسٹر کرنے کیلئے بھی اقدامات کررہے ہیں۔ اس موقع پر نجکاری کے وزیر محمد زبیر نے پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ کو ریگولیٹ کرنے کیلئے ادارہ قائم کرنے اور ٹرکوں کی آمدورفت کیلئے تمام سہولیات فراہم کرنے کی تجویز دی۔

متعلقہ عنوان :