امریکا کا عراق میں مزید فوجی تعینات کرنے کا اعلان

اس وقت عراق میں 3 ہزار 700 امریکی فوجی تعینات ہیں جوعراقی سیکیورٹی فورسز کی معاونت کر رہے ہیں

پیر 21 مارچ 2016 21:14

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) امریکا نے عراق میں داعش کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کے لئے مزید فوجی بھیجنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکیمیڈیا کے مطابق پینٹاگون نے عراق میں داعش کی جانب سے حملے میں فوجی کی ہلاکت کے بعد عراق میں مزید فوجی تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم امریکا کی جانب سے اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ مزید کتنے فوجی تعینات کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ 2 روز قبل داعش نے عراق کے قصبے مخمور میں واقع امریکی فوجی کیمپ پر راکٹ حملہ کر کے ایک فوجی کو ہلاک جب کہ متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت عراق میں 3 ہزار 700 امریکی فوجی تعینات ہیں جو داعش کے خلاف جنگ میں عراقی سیکیورٹی فورسز کی معاونت کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :