بگ بی امیتابھ بچن نے بھی اپنے ملک کاقومی ترانہ غلط پڑھ دیا،فلم ساز شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا ،مقدمہ درج

امیتابھ نے پاک بھارت ورلڈ ٹی 20 میچ سے قبل قومی ترانہ پڑھنے میں مقررہ وقت سے زیادہ ٹائم لیا، لفظ ’’سندھ‘‘ کو ’’سندھو‘‘ استعمال کیا، فلم ساز اولاس پی آر کا درخواست میں موقف

پیر 21 مارچ 2016 21:12

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) بھارتی دارالحکومت نئی دہلیکے پولیس اسٹیشن میں بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کے خلاف پاک بھارت ورلڈ ٹی 20 میچ کے دوران غلط قومی ترانہ پڑھنے پر مقدمہ درج کرا دیا گیا ۔پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق شارٹ فلم ساز اولاس پی آر نے بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کے خلاف نئی دہلی کے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ امیتابھ بچن نے19 مارچ کو ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے پاک بھارت ورلڈ ٹی 20 میچ سے قبل قومی ترانہ پڑھنے میں مقررہ وقت سے زیادہ ٹائم لیا۔

ا میتابھ بچن کے خلاف شکایت مشرقی دہلی کے نیو اشوک نگر پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ہے ۔بالی وڈ سپر اسٹار ا میتابھ بچن نے 19 مارچ کو کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں پاک بھارت ورلڈ ٹی 20میچ سے قبل قومی ترانہ پڑھا تھا۔

(جاری ہے)

اپنی شکایت میں الاز کا کہنا ہے کہ ا میتابھ بچن نے قومی ترانہ پڑھنے میں ایک منٹ 10 سکینڈ لگائے جبکہ ترانہ پڑھنے کا مقررہ وقت 52 سکینڈ ہے ۔

قومی ترانہ پڑھنے میں ایک یا دو سکینڈ زیادہ یا کم لیے جاسکتے ہیں لیکن امیتابھ نے زیادہ وقت لیا۔اپنی شکایت میں اولاس کا یہ بھی کہنا تھاکہ امیتابھ بچن نے قومی ترانہ پڑھتے ہوئے لفظ ’’سندھ‘‘ کو ’’سندھو‘‘ استعمال کیا۔واضح رہے کہ 19 مارچ کو کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں پاک بھارت ورلڈ ٹی 20میچ سے قبل پاکستانی گلوکار شفقت امانت نے بھی قومی ترانہ غلط پڑھا تھا جس پر انھوں نے بعد میں معافی مانگ لی ۔

متعلقہ عنوان :