افغان سیکورٹی فورسز کے زمینی اور فضائی آپریشن میں داعش اورطالبان کے 23 شدت پسند ہلاک، 8 افغان فوجی بھی مارے گے

سیکورٹی فورسز کاہلمندمیں طالبان کی جیل پر چھاپہ، 6 خودکش بمباروں سمیت 17شدت پسند مارے گے، تمام مغوی بازیاب

پیر 21 مارچ 2016 21:12

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) افغانستان میں سیکورٹی فورسز کے زمینی اور فضائی آپریشن میں داعش اورطالبان کے 23 شدت پسند ہلاک ہوگے جبکہ 8 افغان فوجی بھی مارے گے ،ادھر صوبہ ہلمندمیں سیکورٹی فورسز کے طالبان کی جیل پر چھاپے کے دوران 6 خودکش بمباروں سمیت 17شدت پسند مارے گے جبکہ تمام مغویوں کو بازیاب کرا لیا گیا۔پیر کو افغا ن میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیکورٹی فورسز نے زمینی اور فضائی آپریشن کیے جن میں 23شدت پسند مارے گئے ۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران داعش کے 3 جنگجو بھی ہلاک کردیے گے ۔وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ آپریشن میں افغان ائیرفورس نے بھی حصہ لیا۔مشرقی صوبہ ننگرہار میں داعش کے 3 جنگجو ہلاک ہوئے جبکہ ہلمند کے ضلع ناد علی زمینی او ر فضائی کاروائیوں میں 5 شدت پسند مارے گے ۔

(جاری ہے)

ضلع سنگین میں آپریشن کے دوران 4شدت پسند ہلاک جبکہ پکتیکا اور خوست میں 2 شدت پسند ہلاک ہوئے ۔

ہرات کے ضلع شندداد میں آپریشن کے دوران 7 شدت پسند مارے گے۔ادھر صوبہ ہلمند میں سیکورٹی فورسز کے طالبان کی جیل پر چھاپے کے دوران 6 خودکش بمباروں سمیت 17شدت پسند ہلا ک ہوگے جبکہ تمام مغویوں کو بازیاب کرا لیا گیا۔وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع نہر سراج کے علاقے شوراکی میں ملا عبدلباری ذاکر کی جیل پر رات گے چھاپہ مار ا گیا۔16شہریوں کو طالبان کی جیل سے رہا کرایا گیا۔کاروائی کے دوران 6 خودکش بمباروں سمیت 17شدت پسند مارے گے ۔دوسری جانب وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں جاری انسداددہشتگردی آپریشنز کے دوران 8 افغان فوجی ہلاک ہوگے ۔

متعلقہ عنوان :