پی آئی اے سمیت تمام اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا چاہیے، حکومت نے پی آئی اے کے حوالے سے صحیح فیصلہ کیا ، سی پیک کے حوالے سے وزیراعظم نے تمام جماعتوں کی مفاہمت کرائی، اس منصوبے کی تکمیل سے قائداعظم کے وژن کے تحت ملک ترقی کرے گا، صنعتی ترقی کیلئے لوڈشیڈنگ ختم کرنا ضروری ہے، ، جھوٹ اور بہتان بازی کی سیاست بند ہونی چاہیے

مسلم لیگ (ن) کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 21 مارچ 2016 21:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی آئی اے سمیت تمام اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا چاہیے، حکومت نے پی آئی اے کے حوالے سے صحیح فیصلہ کیا ،پی آئی اے کے خسارہ میں ضائع ہونے والی رقم ملکی ترقی پر خرچ ہونی چاہیے، سی پیک کے حوالے سے وزیراعظم نے تمام جماعتوں کی مفاہمت کرائی، ایک وقت میں لگ رہا تھا اس کا حشر بھی کالا باغ ڈیم کی طرح ہو گا، منصوبے کی تکمیل سے قائداعظم کے وژن کے تحت ملک ترقی کرے گا، صنعتی ترقی کیلئے لوڈشیڈنگ ختم کرنا ضروری ہے، دہشت گردی کی لعنت سے جلد چھٹکارا ملے گا، دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے، کچھ لوگوں کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے، جھوٹ اور بہتان بازی کی سیاست بند ہونی چاہیے، عوام نے ایسی سیاست کومسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ پی آئی اے سمیت تمام اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا چاہیے، حکومت نے پی آئی اے کے حوالے سے صحیح فیصلہ کیا، معاملے پر مشاورت سے آگے بڑھیں گے، پی آئی اے خسارہ ہورہا ہے، اس کو بچا کر قومی ترقی اور ملکی مفاد میں خرچ ہونا چاہیے، چین پاکستان اقتصادی راہداری پر وزیراعظم نواز شریف تمام جماعتوں کے ساتھ مفاہمت کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں، ایک وقت میں لگ رہا تھا کہ سی پیک کا حشرہ کالا باغ ڈیم کی طرح ہو گا اور متنازعہ بنا دیا جائے گا، سی پیک منصوبے کی تکمیل کے بعد پاکستان قائد اعظم کے وژن کے مطابق ترقی کے راستے پر چلنا شروع ہو جائے گا، لوڈشیڈنگ ختم ہو گی تو صنعتیں ترقی کریں گی،جھوٹ اور بہتان بازی بند ہونی چاہیے، عوام نے ایسی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔