پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ،سپیکر شاہ محمود قریشی کوپرویز مشرف اور پی آئی اے پر بات کر نے سے روک دیا

قریشی صاحب چیئرمین سینیٹ کی رولنگ میں مشرف کا ذکر تو کہیں نئی ،ہمیں بھی پتا ہے کہ مشرف صاحب ٹھیک ہیں اور مزے سے سگار پی رہے ہیں، ایاز صادق کے ریمارکس

پیر 21 مارچ 2016 21:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کو جنرل(ر)پرویز مشرف اور پی آئی اے پر بات کر نے سے روکتے رہے۔سپیکر آغاز صادق نے کہا کہ قریشی صاحب آپ نے چیئرمین سینیٹ کی پی آئی اے کے بل پر دی گئی رولنگ پر بات کر نے کی اجازت مانگی تھی جو دی گئی۔

چیئرمین سینیٹ کی رولنگ میں مشرف کا ذکر تو کہیں نئی۔ہمیں بھی پتا ہے کہ مشرف صاحب ٹھیک ہیں اور مزے سے سگار پی رہے ہیں۔پیر کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے مشترکہ اجلاس میں تلاوت کلام پاک کے بعد سپیکر ایاز صادق نے پوائنٹ آف ارڈر پر پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود کو پی آئی اے کے بل کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ کی رولنگ پر بات کر نے کی اجازت دی۔

(جاری ہے)

۔اپنے خطاب کے دوران پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی بار بار چیئرمین سینیٹ کی رولنگ کی بجائے پی آئی اے بل اور جنرل(ر)پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی پر بات کرتے رہے جس پرسپیکرایاز صادق نے کہا کہ قریشی صاحب آپکو چیئرمین سینیٹ کی رولنگ پر کر نے کی اجازت دی ہے مگر چیئرمین سینیٹ کی رولنگ میں کہیں پرویز مشرف کا ذکر نہیں۔ہمیں بھی پتا ہے کہ مشرف صاحب ٹھیک ہیں اورباہرجاکروہمزے سے سگار پی رہے ہیں۔