امریکی ڈالر میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس 0.3734 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے 1.1234 فیصد سالانہ مقرر

پیر 21 مارچ 2016 20:31

کراچی ۔ 21 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 مارچ۔2016ء) فائنانشل مارکیٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف ایم اے پی) کے مطابق فارن کرنسی اکاؤنٹس اسکیم کے تحت 3 ماہ اور اس سے زیادہ مگر 6 ماہ سے کم مدت کے لئے امریکی ڈالر میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر 21 مارچ کے لئے بی بی اے بڈ ریٹس 0.3734 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ مجاز ڈیلرز کے انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹ 1.1234 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی پاؤنڈ میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس 0.3388 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹس 1.0888 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح یورو میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس -0.0021 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹس 0.7497 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :